28 دسمبر 2014 - 09:42
سعودی عرب کی پالیسیوں کے بے نتیجے ہونے پر تاکید

سیاسی امور کے ماہرین نے مشرق وسطی کے علاقے میں وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے پر مبنی سعودی عرب کی اسٹریٹیجی کو بے نتیجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی امور کے ماہرین نے مشرق وسطی کے علاقے میں وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے پر مبنی سعودی عرب کی اسٹریٹیجی کو بے نتیجہ قرار دیا ہے۔ حسین رویوران نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار آرمان میں لکھا ہے کہ  سعودی عرب امریکہ کے ایک علاقائی اتحادی کی حیثیت سے تیل کے دباؤ کے ذریعے وائٹ ہاؤس کی ایران مخالف پالیسی کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔ حسین رویوران نے مزید لکھا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کو کم سطح پر رکھنا بھی ایک طرح سے وائٹ ہاؤس کی پالیسی کے ساتھ سعودی عرب کی ہم آہنگی شمار ہوتی ہے۔  سیاسی امور کے ایک اور ماہر امیر موسوی نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ خطے میں کشیدگي پیدا کرنے کی سعودی عرب کی پالیسی بے نتیجہ ہے۔ اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے پنتیس برسوں کے تجربے سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

.......

/169